نااہلی کیس کے نام پر عوامی مینڈیٹ کاسہارا لینا جمہوری روایات کی پامالی ہے؛ مخدوم سید احمد محمود

Published on September 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments


پانامہ کیس ہو یا اقامہ، نااہلی کا فیصلہ عدلیہ کا ہے جس کا احترام کرنا جمہوری روایات کی پاسداری ہے
رحیم یارخان(یوا ین پی) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ نااہلی کیس کے نام پر عوامی مینڈیٹ کاسہارا لینا جمہوری روایات کی پامالی ہے۔ پانامہ کیس ہو یا اقامہ، نااہلی کا فیصلہ عدلیہ کا ہے جس کا احترام کرنا جمہوری روایات کی پاسداری ہے۔ پیپلزپارٹی آمدہ الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کررہی ہے آمدہ الیکشن میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب سمیت پنجاب بھر میں سرپرائز نتائج دے گی۔یوا ین پی کے مطابق چوہدری جہانزیب کی رہائشگاہ پر پارٹی کے اراکین اسمبلی، عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 3دسمبر کو رحیم یارخان میں بلاول بھٹو کے ممکنہ جلسے کیلئے تیاری کے حوالے سے پارٹی عہدیداران، کارکنان اور اراکین اسمبلی پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور جلسہ کی کامیابی کیلئے شبانہ روز محنت کریں۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی خواجہ قطب فرید کوریجہ، قاضی احمد سعید، ضلعی صدر و سابق ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، سابق ایم پی اے انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں، مخدومزادہ سید عثمان محمود، سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ ، چوہدری عبدالرشید، نعمان گورگیج ودیگر نے بھی اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی عوام میں جڑیں مضبوط کرنے کیلئے بھرپور مہم شروع کی جائے گی اور انشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ رحیم یارخان کی تاریخ کا شاندار جلسہ ہوگا اور عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی بھرپور کامیابی کی مہر ثبت کردیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes