سول سوسائٹی نیٹ ورک اور ایریا سپورٹ نیٹ ورک کے زیر اہتمام بورے والا کی تاریخ میں خواتین کا ثقافتی میلہ

Published on December 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 823)      No Comments

بورے والا (یواین پی)شرکت گاہ وویمن ریسورس سنٹر ، سول سوسائٹی نیٹ ورک اور ایریا سپورٹ نیٹ ورک ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام بورے والا کی تاریخ میں خواتین کا بڑا ثقافتی میلہ اور جامنی بازار،ہزاروں خواتین اور بچونکی شرکت،شہری تنظیموں کی طرف سے خواتین میلے کے انعقاد پر سماجی تنظیموں کو خراج تحسین،منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کی مذمت،تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم شرکت گاہ کے تعاون سے سدھار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک میں ہنر مند خواتین کی حوصلہ افزائی اور کاروباری سیکٹر میں انکی حوصلہ افزائی کیلئے ”جامنی عورتاں“کے عنوان سے دو روز ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں گھریلو خواتین نے اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ ملبوسات،جیولری،جوتے،میک اپ کا سامان، 1122 ریسکیو، یونین کونسل کی طرف سے آگاہی برائے اندراج تاریخ پیدائش، اموات، نکاح نامہ، صنفی، الیکٹرانک میڈیا روپوٹرز ایسوسی ایشن، پنجاب پریس کلب، بورے والا پریس کلب، جزبہ ایف ایم 90.4 کی انتظامیہ اور جنس اور منفرد کھانوں کے سٹالز لگائے میلے میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی اور رنگا رنگ ثقافتی پروگرامز بھی منعقد ہوئے جس میں خواتین کو شعور اور آگاہی دی گئی اس ثقافتی میلے کا افتتاح ایگزیکٹو ڈائریکٹر شرکت فریدہ شہید،ڈائریکٹر حمیرا شیخ،سدھار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی چیئر پرسن مس صائمہ بتول،،فوکل پرسن فرح عمران،ممبر ضلع کونسل وہاڑی آفتاب حسین،طاہر پروین،کونسلر صغراں بی بی،پروین اختر،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے رکن سید زاہد حسین مشہدی،صدر ایس ڈبلیو سی ڈی ایس محمد شیر خاں کھچی، شاید ندیم بھٹی ، اور دیگر نمائندہ شخصیات نے کیا شرکت گاہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریدہ شہید نے کہا کہ یہ میلہ جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کا ایک مثالی میلہ ہے جس میں خواتین کی دلچسپی قابل ستائش ہے ہمارے معاشرے میں خواتین کو اگر مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبہ زندگی میں کام کرنے کے مواقع دئیے جائیں خواتین کی جنسی ہراسائی ہمارے معاشرے کا ایک المیہ ہے جس کے خاتمے کیلئے ہمیں خواتین کو معاشرے میں انکا جائز مقام دینا چاہئے میلے کے دوسرے روز بھی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تحصیل انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور انتظامیہ کے علاوہ مردوں کا داخلہ مکمل طور پر بند تھا دوسرے روز سول سوسائٹی نیٹ ورک کے کنو نیئر عبدالرﺅف چوہدری،چوہدری اصغر علی جاوید،ندیم انجم سندھو،سید زاہد حسین شاہ،سید سجاد حسین بخاری،میاں آصف سردار،محمد لطیف خلجی، ،مسعود عابد،سرفراز علی رانا،عدیل مختار،شہزاد مصطفےٰ چوہان،حافظ محمد طارق، النور انٹرنیشنل فاونڈیشن، علم و ہنر فاونڈیشن، سول سوسائٹی نیٹ ورک ضلع وہاڑی ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان ضلع وہاڑی فوکل پرسن صائمہ بتول ،، پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار علی اعوان، فیاض عظیم ایڈووکیٹ، سماجی سیاسی، اور دیگر ارکان نے بھی اس امن میلے، 16 روزہ مہم براے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے تشدد سے پاک ضلع وہاڑی کا وزٹ کیا اور ثقافتی میلے کے انعقاد پر شرکت گاہ اور سدھار ڈویلپمنٹ کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سول سوسائٹی نیٹ ورک،انجمن تاجران،مسلم لیگ(ن)کے راہنماﺅں،پی ٹی آئی کے عہدیدران و دیگر شہری تنظیموں نے خواتین کے ثقافتی میلے بارے منفی پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا احترام مہذب معاشرے کی پہنچان ہے جو لوگ خواتین کے پروگرام کو منفی انداز سے پیش کرتے ہیں یہ انکی ذہنی سوچ کی عکاسی ہے جو خواتین مردوں کے شانہ بشانہ معاشرے میں اپنی ذہنی صلاحیتوں کی بدولت ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes