مشینی انداز میں کام کرنے کی قائل نہیں : بندیاں

Published on October 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

مشینی انداز میں کام کرنے کی قائل نہیں : بندیاں
اچھا کام کرنے کیلئے وقت کا درست استعمال ضروری ہوتا ہے :اداکارہ
لاہور ( یواین پی)اداکارہ بندیاں نے ایک بیان میں کہا کہ معیاری پروڈکشن فنکار کو بھی ایک نئی زندگی دینے کا سبب بنتی ہے۔ اچھا کام کرنے کیلئے وقت کا درست استعمال ضروری ہوتا ہے سکون سے کام کرنے کی قائل ہوں تاکہ اسے پورا وقت دے سکوں۔یو این پی کے مطابق بندیاں نے مزید کہا کہ میں مشینی انداز میں کام کرنے کی قائل نہیں مشقت کے بجائے تخلیقی کام پر زور دیتی ہوں اداکاری کوئی مزدوری نہیں ہے ، اس میں آپ کو اپنے اندر کے جذبات و احساسات کو گرفت میں رکھنا ہوتا ہے ، آپکے اندر ٹو ٹ پھوٹ ہوتی ہے اور اپنے موڈ کو بدلنا ہوتا ہے اگر ایسا بار بار کرینگے تو بناوٹ آ جائیگی، اگرکسی ایک ہی کردار کو ایک وقت میں کیا جائے تو آپ اپنے تمام احساسات کو اس میں سمو سکتے ہیں۔آپ کو بار بار اپنا موڈ بدلنا نہیں پڑیگا اور نہ ہی ایک کیفیت سے نکل کر دوسری کیفیت میں جانا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog