دنیا میں سب سے مشکل کام لائیو پرفارمنس ہے :مدھو

Published on October 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

دنیا میں سب سے مشکل کام لائیو پرفارمنس ہے :مدھو
رقص ایک بہت بڑافن ہے جسکی کی جتنی بھی ریاض کی جائے کم ہے:گفتگو
لاہور(یواین پی)فلم اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدھو نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کہا کہ اسٹیج ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتا ہے دنیا میں سب سے مشکل کام لائیو پرفارمنس ہے ،تعلیم اور علاج کے شعبہ کی طرح فنکار برادری کو بھی طبقات میں تقسیم کر دیا گیا ہے ،بڑی مچھلی چھوٹی مچھلی کو برداشت نہیں کرتی ،اداکارہ مدھو نے مزید گفتگو کرتے ہوے کہا کہ رقص ہماری ثقافت اور ورثہ ہے فنکار برادری اسکی بقاء کیلئے جو جدوجہد کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ڈرامے اور فلمیں پاکستانی جربہ ہوتے ہیں ہمارے ملک میں جو ٹاٹیلنٹ ہے وہ دنیا کے کسی بھی اور ملک میں نہیں ہے،رقص ایک بہت بڑافن ہے جسکی کی جتنی بھی ریاض کی جائے کم ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes