انسانی جانوں سے کھیلنے والے نام نہاد ڈاکٹرز اور حکیموں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے ڈپٹی کمشنروہاڑی علی اکبر بھٹی 

Published on October 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

وہاڑی(یواین پی)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ عطائیت کے خلاف بھر پور مہم کو جاری رکھتے ہوئے انسانی جانوں سے کھیلنے والے نام نہاد ڈاکٹرز اور حکیموں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کوہدایت کی کہ وہ کارروائی کے دوران کسی دباؤ یا سفارش کو خاطر میں نہ لائیں اجلاس میں صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کی طرف سے بھجوائے گئے چھ مختلف کیسوں کا از سر نو جائزہ لیا گیا جس میں سے پانچ غیر حاضر تھے جنہیں آخری وارننگ جاری کی گئی جبکہ ایک کیس میں آئندہ سماعت کے دوران تفصیل پیش کرنے کا حکم دیا گیا اجلاس میں جن کیسوں کا جائزہ لیا گیا ان میں غیر رجسٹرڈ دوا فروخت کرنے پر محمد رشید ارشد،بوگس وارنٹی کی حامل دوا فروخت کرنے پر محمد شاہد، صداقت علی ، ،مرتضی اور عبدالمجید،غیر معیاری اور بوگس وارنٹی کی حامل دوا فروخت کرنے والے منظور احمد ،اور محمد رشید،بغیر لائسنس اورع غیر رجسٹرد دوا فروخت کرنے والے عابد گیلانی،ممنوعہ و غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ،نشہ آور ادویات کی فروخت کرنے والے ڈاکٹر خالدہ ہمایوں، محمد ثاقب،غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے والے عبدالغفار شامل ہیں اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی ، ڈاکٹر احمد نواز، سیکریٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ روبینہ تاج اور ڈرگ انسپکٹرز شریک تھے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme