عاصمہ رانی قتل از خود نوٹس کیس، ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری فوری سپریم کورٹ طلب

Published on February 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

اسلا م آباد(یواین پی) سپریم کورٹ نے عاصمہ قتل کیس کے دوران ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کو فوری طور پر عدالت میں طلب کرلیا۔ عاصمہ رانی قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کو فوری طلب کرلیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دوسروں پر تنقید کی جاتی ہے، اپنی پولیس بہت اچھی ہے، فواد چوہدری کہتے ہیں ہماری پولیس بہت اچھی ہے، ان کی موجودگی میںسنیں گے تاکہ کارکردگی کا پتہ چل سکے، بہت سی چیزیں ہاتھ سے نکلتی جا رہی ہیںکل بھی ایک واقعہ ہوگیا۔
چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کوہاٹ کے ضلعی صدر آفتاب عالم کو بھی طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آفتاب عالم کو اب تک کی تحقیقات میں کیوں شامل نہیں کیا گیا؟کے پی پولیس اپنی کارکردگی سے ثابت کرے کہ اس پر سیاسی دباﺅ نہیں ہے۔سکیورٹی کی ذمہ داری پولیس کی ہے ، ایک بچی کے ساتھ اتنا بڑا واقعہ ہوگیا لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes