پاکستان اور باالخصوص بلوچستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا؛لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

Published on October 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments


کوئٹہ (یواین پی) کمانڈر سدرن کمانڈ  نے کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھے عناصر پاکستان اور بلوچستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے بلوچستان کے اصل نمائندہ یہاں بیٹھ کر عوام کی خدمت کرنے والے ہیں میں بلوچستان سے جا رہا ہوں مگر بلوچستان میرے دل سے نہیں جا رہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، سول و فوجی آفیسران بھی موجود تھے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے جانے کا افسوس ہے مگر بلوچستان میں جو کارکردگی دکھائی اس سے مطمئن ہوں آج بلوچستان اس راہ پر گامزن ہے جہاں اس کی منزل ترقی و خوشحالی ہے بلوچستان کا مستقبل روشن ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور سیاسی قیادت نے جس طرح تعاون کیا اس پر ان کا مشکور ہوں اور مجھے امید ہے جس اتحاد و یکجہتی کے ساتھ صوبے کے عوام نے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اہل بلوچستان اسی طرح اتفاق و اتحاد کے ساتھ بلوچستان کو ترقی کی منزل تک بھی پہنچائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھے عناصر پاکستان اور باالخصوص بلوچستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے بلوچستان کے اصل نمائندہ وہ لوگ ہے جو یہاں بیٹھ کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں وہ لوگ ہر گز بلوچستان کے نمائندہ نہیں جو دیار غیر میں بیٹھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان سے جانے کا دکھ ضرور ہے مگر میں مطمئن ہوں کہ بلوچستان کے عوام کے لئے بہت سی کاوشیں کیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے میری ریٹائرمنٹ کے بعد میری خدمات بلوچستان کے لئے حاضر رہے گی صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے اپنے دور تعیناتی میں اقدامات کئے اس کے مثبت نتائج آج صوبے بھر میں نظر آ رہے ہیں ان کی بلوچستان میں امن، ترقی و خوشحالی میں ذاتی دلچسپی لینے پر بلوچستان کے عوام ان کے مشکور ہے اور ہمیں امید ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی بلوچستان سے محبت مزید بڑھے گی اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو یادگاری شیلڈ اور تحفہ پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog