پن بجلی کی پیداوار میں ہمارا حصہ 14 فیصد ہے، وفاق 10 فیصد دیتا ہے ؛ پرویز خٹک

Published on June 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 517)      No Comments


پشاور(یو این پی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار میں ہمارا حصہ 14 فیصد ہے جبکہ وفاق ہمیں 10 فیصد دیتا ہے بجلی کا نظام ہمارے حوالے کر دیا جائے تو قیمت آدھی ہو جائے گی، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نیپرا ہیڈکوارٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نیپرا کے اختیارات کم نہیں کیے گئے کچھ اختیارات سی سی آئی کو دیئے گئے ہے، انہوں نے کہا کہ فارمولے کے تحت ہمیں حق ملنا چاہئے، ہماری ضرورت 2400 میگاواٹ ہے جبکہ ہمیں 1800 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے، 600 میگاواٹ بجلی ہماری چوری کی جا رہی ہے، وفاق ہمیں طے شدہ فارمولے کے تحت بجلی فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ حق کے مطابق بجلی ملے تو کے پی کے میں لوڈشیڈنگ آدھی رہ جائے جو حصہ سب صوبوں کو ملتا ہے، ہمیں بھی وہ دیا جائے، ہمارے بڑے بھائی سی سی آئی فیصلے میٹنگ مینٹس میں تبدیل کر دیتے ہیں ہر دفعہ تبدیل شدہ میٹنگ منٹس کو منگوا کر چیک کرتا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا نظام ٹھیک کریں بجلی زیادہ ہے ملک میں مگر اس کے نظام کو اسنبھالنے والے ٹھیک نہیں اگر ہمیں بجلی کا نظام دے دیا جائے تو اس سے آدھی قیمت میں بجلی فراہم کریں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہی ہے وفاق ہمیں بجلی کی پیداوار کے لئے مدد کریں تو اس سے بھی زیادہ بجلی بنا سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题