ترکی کا بڑے اسلامی ملک کے ساتھ سرحد بند کرنے کا اعلان

Published on October 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

انقرہ(یو این پی) ترکی نے بڑے اسلامی ملک کے ساتھ سرحد بند کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک عراق کے صوبہ کردستان میں ہونے والے آزادی ریفرینڈم کے رد عمل میں عراق سے متصل زمینی اور فضائی حدود بند کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ قبل ازیں ذرائع ابلاغ نے ترک صدر کا ایک بیان نقل کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ترکی، ایران اور عراق مل کر شمالی عراق سے تیل کی ترسیل روکنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ تاکہ علیحدگی کا اعلان کرنے والے صوبہ کردستان کو تیل فروخت کرنے سے روکا جا سکے۔ ترک صدر نے ٹی وی چینلوں این ٹی وی اور سی این این ترکی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کردستان نے ریفرینڈم میں تیل کے وسائل سے مالا مال کرکوک شہر کو بھی شامل کیا ہے تاکہ تیل کے وسائل کو استعمال کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کردوں کو آئینی طور پر کرکوک میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes