عدم اعتماد،اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں، فضل الرحمان کا دعویٰ

Published on March 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی)سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اگلے 48 گھنٹے اہم قرار دیئے ہیں۔ میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگلے دو سے تین دن بہت اہم ہیں، تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن دونوں پر غور ہورہا ہے۔ ہماری لیگل ٹیم رابطے میں ہے، سارے امور کو دیکھا جارہا ہے۔ اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت مسلسل رابطے میں ہے۔ حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے میں ہیں۔۔ اس موقع پر اپنے نمبر پورے ہونے کا دعوی بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹبلشمنٹ اس وقت غیر جانبدار ہے۔ ہمیں اسٹبلشمنٹ کی مدد کی ضرورت نہیں، چاہتے ہیں کہ اسٹبلشمنٹ عمران خان کو سپوٹ نہ کرے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes