حج آپریشن کی تکمیل، تمام حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے

Published on October 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 538)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج آپریشن 2017 اختتام پذیرہوگیا ہے، تمام سرکاری وپرائیویٹ اسکیم کےحجاج کرام واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حجاز مقدس میں فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے حجاج کرام بخیر و عافیت وطن واپس آگئے ہیں۔اس حوالے سے ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ آخری حج پرواز6 ستمبر کی صبح 185 حجاج کو لے کراسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچی۔انہوں نے بتایا کہ ٹور آپریٹرز کی جانب سے پیکج کی خلاف ورزی پر پرائیویٹ اسکیم کےحجاج کو ان کی رقوم واپس دلوائی گئیں، پیکیج کی خلاف ورزی پر ٹور آپریٹرز سے مجموعی طور پر ساڑھے 5 کروڑ روپے کی رقم واپس دلوائی گئی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حج آپریشن کے دوران 104 سرکاری اور 40 پرائیویٹ حجاج کی طبعی اموات واقع ہوئیں، تمام مرحوم حجاج کی تدفین جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرحوم حجاج کے لواحقین کو حجاج محافظ فنڈ سے فی کس5لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy