وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب میںRopeways ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کیلئے تجاویز کا جائزہ

Published on June 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments


لاہور(یو این پی)وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں Ropeways ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ Ropeways ٹرانسپورٹ کا آئیڈیا اچھا ہے اور شہریوں کے لئے دلکش ہے۔ Ropeways ٹرانسپورٹ ماس ٹرانز ٹ کے لئے استعمال میں لائی جا سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ Ropewaysسسٹم تیار کرنے والی غیر ملکی کمپنی نے پنجاب حکومت کے سا تھ اس پروگرام پر کام کرنے پر اتفاق کیاہے۔ انہوں نے چار مختلف مقامات پرRopeways ٹرانسپورٹ چلانے کے لئے فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ امامیہ کالونی سے ریلوے سٹیشن ، مقبرہ جہانگیر سے گریٹر اقبال پارک ، جلو موڑ سے ٹھوکر نیاز بیگ اور اسلام آباد سے مری تک Ropeways چلانے کی فزیبلٹی جلد تیار کی جائے۔ صوبائی وزراء4 چودھری شیر علی، مجتبیٰ شجاع الرحمن، سیکرٹریز ٹرانسپورٹ،ماحولیات،ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، کمشنر لاہو رڈویڑن او رمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy