فلم انڈسٹری کو یادگار گیت دینے والے گلوکار سلیم رضا کی39ویں برسی منائی گئی

Published on November 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستانی فلم انڈسٹری کو یادگار گیت دینے والے گلوکار سلیم رضا کی39ویں برسی منائی گئی۔4 مارچ 1932 کو بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہونیوالے سلیم رضا کو کلاسیکی موسیقی میں مہارت حاصل تھی۔انہوں نے گلوکاری کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور 1955 میں فلم ”نوکر“سے فلمی صنعت میں قدم رکھا اور اسی سال ریلیز ہونیوالی فلم ”قاتل“کے گیت گا کرمقبولیت حاصل کی۔انہیں اصل شہرت 1957 میں فلم”سات لاکھ“کے گیت یارو مجھے معاف رکھو میں نشے میں ہوں سے ملی جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں کو اپنے گیتوں سے مزئین کیا، جن میں اے ”دل کسی کی یاد میں“،”جان بہاراں رشک چمن“،”کہیں دو دل جو مل جاتے“سمیت متعدد یادگار نغمات شامل ہیں۔ گلوکار سلیم رضا کینیڈا چلے گئے جہاں انہوں نے 1975 میں موسیقی کا ایک سکول قائم کیا۔خوبصورت آواز کے مالک سلیم رضا 25 نومبر 1983 کو گردے فیل ہونے کے باعث 51 سال کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کر گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog