تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ارم خالد

Published on October 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) وزیر اعلی سندھ کی معاون خاص برائے وومین ڈولپمنٹ ڈپارٹمنٹ ارم خالد نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں 18 سال سے کم عمر میں شادی، خواتین پر تششد، ظلم و بربریت کے واقعات کی روکتھام اور دیہاتی خواتین کو ہنر کے ساتھ تعلیم، صحت، روزگار اور ديگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویزن شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا تھا جس کو اب بلاول بھٹو زرداری پایہ تکمیل تک پہنچاکر خواتین کو اپنے حقوق دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ہی پسے ہوئے طبقے کو اوپر اٹھا کر بلندیوں تک پہنچایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج مکلی جیمخانہ میں دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خاص برائے وومین ڈولپمنٹ ڈپارٹمنٹ ارم خالد نے مزید کہا کہ ہمارے سامنے مسائل کے انبار ہیں جن میں خواتین زیادہ متاثر ہیں جبکہ دیہی معیشیت کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی خواتین نہایت محنتی اور جفاکش اور زندگی کے ہر شعبہ میں مردوں کا ہاتھ بٹاتی ہیں۔ دیہی خواتین کی بڑی تعداد زراعت کے شعبہ میں خاندان کے مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے اندر ہمت، جذبہ، خوداعتمادی اور پراعتمادی پیدا کرنی ہوگی۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ہم سب کو اور تمام اداروں باالخصوص میڈیا کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی خواتین کیلئے بنایا گیا جوکہ سندھ حکومت کا بہترین کارنامہ ہے جبکہ مخالفین کو بھی اس پروگرام کو اسی ہی نام سے چلانے پر مجبور ہونا پڑا جوکہ سندھ حکومت کی بہت بڑی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ وومین ڈولپمنٹ کی جانب سے سندھ بھر میں خواتین کے حقوق اور تحفظ کی فراہمی کیلئے کئی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے اس ضمن میں مکلی میں بھی وومین کلب بنایا جائے گا تاکہ وہاں خواتین اپنے حقوق اور تحفظ کے متعلق آگاہ ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہنر کے ساتھ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے انہیں سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں ملازمت کے قابل بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے خواتین کیلئے 15 فیصد نوکریاں مختص کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جوکہ قانون سازی میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ خواتین کے تحفظ کیلئے مزید ایسے اور بھی قوانین بنائے جائیں گے۔ قبیل ازیں وزیر اعلی سندھ کی معاون خاص برائے انسانی حقوق و اسپیشل ایجوکیشن ریحانہ لغاری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے بہت خوشی ہوئے ہے کہ ٹھٹھہ جیسے پسماندہ علاقے میں خواتین کے تحفظ و حقوق کے متعلق آگہی سیمینار منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتی عورت سندھ کی خوبصورتی ہے جبکہ معیشیت دیہاتی عورت پر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم عمری میں شادیاں کی جاتی ہیں جوکہ ایک بڑا ظلم ہے جس کو روکنا ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے آگہی پروگرام شہروں کے بجائے دیہاتوں اور پسماندہ علاقوں میں منعقد کرنے چاہییں تاکہ وہاں کی خواتین کو اجاگر کیا جا سکے اور شہری و دیہاتی خواتین کو برابر کے حقوق اور تحفظ کے متعلق آگہی مل سکے۔ اس موقع پر سیکیرٹری محمکہ وومین ڈولپمنٹ مدثر اقبال، چیئرپرسن سندھ کمیشن اسٹیٹس آف وومین نزہت شیرین، ڈائریکٹر محکمہ وومین دولپمنٹ نگہت پروین، میمبر سندھ کمیشن اسٹیٹس آف وومین ندیم شیخ، رحیماں پہنور کے علاوہ ضلع ٹھٹھہ کے مختلف دیہی و ساحلی علاقوں کی خواتین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلع ٹھٹھہ کے مختلف دیہی و ساحلی علاقوں کی خواتین کی جانب سے ماہیگیروں اور خواتین کے تحفظ اور حقوق کے متعلق نغمے بھی پیش کئے۔ سیمینار میں مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ صحافی براری، وکلاء، سول سوسائٹی اور مختلف این جی اوز کے نمائندے اور دیہی و ساحلی علاقوں کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ساحیلی پٹی پی ایس-88 گھوڑاباری کے ترقیاتی کام مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت میں ہی مکمل ہونگے
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ساحیلی پٹی پی ایس-88 گھوڑاباری کے ترقیاتی کام مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت میں ہی مکمل ہونگے،کیٹی بندرکے روڈ کو پہلے مکمل کروایا جاےْگا،ایسے خیلات کا اظہار شیرازی گروپ کے رہنماہ سید اعجاز شاہ شیرازی اور وفاقی مملکتی وزیر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے گھاڑہو شہر میں سانون خاصخیلی ،رےْس واحد بخش پیروزانی ،حاجی محمد خاصخیلی ،رشید لاشاری کی جانب سے منقعد کراےْ ھےْ جلسے عام کو خطاب کرتے ہوےْ کہا ،ایم پی اے سید اعجاز علی شاہ شیرازی نے مزید کہا کے ساحیلی پٹی میں پیدا ہونے والا بجلی کا بحران جلد ختم کرایا جاےْگااور عوام کے تمام مساےْل حل کیے جاےْنگے ،انہوں نے کہا کے ہم نے ٹھٹھہ اور سجاول کے اضلاع کی عوام سے کو بھی واعدے کیے وہ بلا تفریق پورے کرکے دکاےْ ہیں اور ہم دونوں اضلاع کی عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں،اس موقعے پر مملکتی وزیر سید ایاز علی شاہ نے خطاب کرتے ہوےْ کہا کے این اے-237 کی عوام 2013کی الیکشن میں اپنا فیصلا دیا تھا مگر رات بیچ میں عوام کا مینڈت چرایا گیا اور نتاےْج تبدیل کراےْ گےْ،انہوں نے مزید کہا کے ہم ضلع کی عوام کے ساتھ ہیں اور 2018کی آنے والی الیکشن میں عوام طاقت سے کامیاب ہوگی، اس موقعے پر مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حاجی حنیف میمن، مدد علی شاہ، حیدر علی شاہ شیرازی، یعقوب سموں،نواز لاشاری اور دیگر نے بھی جلسے کو خطاب کیا اور آنے والے معمانوں کو سندھی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme