وزیر اعلی پنجاب کا پتنگ بازی کے واقعات کا سخت نوٹس

Published on February 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

4
لاہور:(یو این پی) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی میں پتنگ بازی کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈور پھرنے سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے جاں بحق شخص کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر اعلی نے پتنگ بازی کے واقعات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ پولیس حکام اور انتظامیہ کو اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں غفلت اور کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes