گورنر پنجاب کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر عہدےسےہٹایا گیا

Published on May 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

لاہور (یواین پی) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سےہٹا دیا گیا- اسپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے، نوٹی فیکیشن- تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیئر جوائنٹ سیکرٹری کیبنٹ تیمور تجمل کے دستخط سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر عہدےسےہٹایا گیا۔نوٹی فیکیشن کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔ حکومت پنجاب کے مطابق گورنرپنجاب کو ہٹائےجانے کے بعد ان سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرسرفراز چیمہ گورنر ہاؤس آئے تو داخل نہیں ہونے دیا جائےگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےگورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانےکی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme