پاک سری لنکا ٹی 20 کی آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز

Published on October 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments


لاہور(یو این پی) سری لنکن ٹائیگرز کا آٹھ سال بعد پاکستان کا تاریخی دورہ، قذافی سٹیڈیم میں ہوگی چھکوں اور چوکوں کی بھرمار، کرکٹ دیوانوں کو میچ کا شدت سے انتظار، تیسرے ٹی ٹونٹی کے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ شروع ہو گئی۔ وسیم اکرم انکلوژر کے ٹکٹ پانچ ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔ عمران خان اور فضل محمود انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت تین ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ شائقین پندرہ سو روپے کا ٹکٹ خرید کر بھی میچ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题