دورحاضرکے مسلمانوں کی تباہی وبربادی کی سب سے بڑی وجہ رزق حرام ہے لاثانی سرکار

Published on October 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 522)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ عظیم الشان روحانی تربیتی نشست ومحفل پاک ذکرونعت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چوری کرنا،کرپشن کرنا،بے ایمانی اوردھوکہ دہی سے حرام کی کمائی کرنیوالا اللہ ورسول ﷺ کی بارگاہ میں نامنظورہوجاتاہے۔حرام سے مرادنجس ،ناپاک اورگندگی ہے۔حرام رزق جسم وروح کوبربادکردیتاہے۔دورحاضرکے مسلمانوں کی تباہی وبربادی کی سب سے بڑی وجہ رزق حرام ہے۔آج کے مسلمانوں کی اکثریت خالص رضائے خداکیلئے نہیں بلکہ مطلب پرستی کی عبادت کرتی ہے۔رضائے خداکیلئے کی گئی عبادت ہی مقبول ومنظورہوتی ہے،باقی دکھاوااورریاکاری ہوتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ خلوص نیت اورسچی محبت کیساتھ کی گئی عبادت فوری درجہ قبولیت حاصل کرتی ہے۔کامل مرشد کے بتائے ہوئے طریقے کیمطابق کئی گئی عبادت کواللہ تعالیٰ فوراًقبول فرماتاہے اورپھراللہ تعالیٰ ایسے شخص کوبہت جلد نوازتاہے جو اس کے محبوبوں سے پیار اورمحبت کرتاہے،نیک نیت اورمخلص لوگ ہی دنیا وآخرت میں کامیاب ہوتے ہیں جبکہ سچوں کے ساتھ سچے ہوکرلگ جانے سے بہت جلد کامیابی ملتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں کاذکر، گناہوں کاکفارہ بن جاتاہے اور’’صحیح عقیدہ عطاہوجانا‘‘روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کابہت بڑا انعام ہے۔چوری کرنا،جھوٹ ،بہتان ،رز ق حرام،زمینوں پر ناجائز قبضے کرنا،اولیاء اللہ کی گستاخی،حسد اوربغض رکھنا روحانی بیماریاں ہیں،ان سے بچنا انتہائی ضروری ہے ،سودخور،زانی،گالم گلوچ ،جھوٹ اوربہتان لگانیوالوں کوقبرمیں جاتے ہی اہل قبرستان کے سامنے سزائیں دی جاتی ہیں۔جس علم کو پڑھ کر گمراہی ملے ،ایسے علم سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنی چاہیے،جہاں فیض ہوتاہے ،اسے تسلیم نہیں کرتے اورجہاں فیض نہیں ہوتا،اسے کہتے ہیں کہ ’’پیر کامل ‘‘نہیں ہے،یہ ڈبہ پیر ہے۔آپ نے مزیدکہاکہ اللہ تعالیٰ ایسی محفل پاک کو پسند فرماتاہے جہاں اس کے ذکرکیساتھ اس کے محبوبوں اورحبیبوں کابھی ذکرہو۔اللہ تعالیٰ انبیاء کرامؑ ،ازواج مطہراتؓ،خلفا،صحابہ اورمومن مقرب اولیاء کامحبت سے ذکراوراسے سچے دل سے تسلیم کرنیوالوں کوپسند فرماتاہے،آج کے دورمیں بہت سے لوگوں نے جبے کلے توپہن رکھے ہیں،بڑے بڑے القابات بھی رکھ لئے لیکن اللہ تعالیٰ کے حضور ان کی منظوری تک نہیں ہوتی اورپھر نام نہاد علماء لوگوں کوقرآن وحدیث کے الٹ معنی ومفہوم بتاکرلاکھوں اولیاء اللہ کی گستاخی اورتوہین کاسبب بن رہے ہیں ایسے لوگ جومومن مقربین اوروارثین انبیاء کی گستاخی اورتوہین کررہے ہیں، بارگاہ خداوندی سے آنیوالی سزاکیلئے تیار رہیں۔محفل پاک کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعامانگی گئی۔

Readers Comments (1)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme