غیر معیاری‘ مضر صحت برف کی فروخت کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا

Published on May 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 592)      No Comments

index
لاہو (یو این پی) غیر معیاری‘ مضر صحت برف کی فروخت کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد مختلف اقسام کی پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے مختلف کارخانوں میں تیار ہونیوالے برف انتہائی مضر صحت ہے جبکہ یہ برف کے یہ بلاک گندے پانی سے تیار ہورہے ہیں اور ان میں پیلا پن صاف محسوس ہوتا ہے اس کے باوجود متعلقہ انتظامیہ کسی قسم کی کاروائی کرنے سے قاصر ہے شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام میں یہ موت بانٹنے والے افراد کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے افسران گرمی کی وجہ سے ٹھنڈے کمروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ لوگ غیر معیاری برف خرید کر خود بیماریاں پال رہے ہیں کمشنر سرگودھا فوری طور پر اس کا نوٹس لیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes