ٹی وی سکرین پربھی اپنے فن کا لوہا منوانا چاہتی ہوں:نیناں چوہدری

Published on October 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 456)      No Comments

ٹی وی سکرین پربھی اپنے فن کا لوہا منوانا چاہتی ہوں:نیناں چوہدری
خداکاشکرہے کہ مجھے محنت اورپرفارمنس کی بدولت سٹیج ڈراموں میں بہت عزت ملی:انٹر ویو
لاہور(یواین پی)گلو کاری واداکارہ نینا ں چوہدری نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ گلو کاری اور تھیٹرمیں اداکاری کے بعدٹی وی سکرین پربھی اپنے فن کالوہا منواناچاہتی ہوں ،نیاٹیلنٹ فلمی صنعت کی ترقی کاباعث بنے گا۔یو این پی کے مطابق نینا ں چوہدری کاکہناتھاکہ میں نے اپنے کیریئر کاآغازگلو کاری سے کیاتھاجسکے بعدتھیٹرمیں اپنے فن کے جلوے دکھارہی ہوں ،خداکاشکرہے کہ مجھے محنت اورپرفارمنس کی بدولت سٹیج ڈراموں میں بہت عزت ملی۔انکاکہناتھامجھے ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کی آفرز ہیں بہت جلدٹی وی سکرین پرنمودارہونگی،تھیٹرمیں معاوضہ اچھامل جاتاہے اس لئے ابتدا میں سٹیج ڈراموں کوترجیح دی، میں لاہورکے علاو ہ پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی ڈرامے کرچکی ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog