ایس ایس پی ٹھٹھہ حاجی حسیب افضل بیگ کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Published on October 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 600)      No Comments


ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ایس ایس پی ٹھٹھہ حاجی حسیب افضل بیگ کی جانب سے منشیات کے خلاف شروع کیے جانے والے کریک ڈاؤن میں ٹھٹھہ ضلع کے مختلف تھانوں کے ایریا میں پولیس کی کاروائ میں گھوڑاباری تھانے کے حدود میں سے ایس ایچ او میر محمد گاڈہی کی سرپرستی میں منشیات فروشوں کے خلاف مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر 3 افراد سمیت ایک سو سے زائد کچے شراب کی تھیلیاں اور پانچ سو لیٹر سے زائد کا کچا شراب برآمد کرلیا،دوسری جانب گذشتہ روز سی آئی اے پولیس کا ڈی ایس پی کی سرپرستی میں مکلی تھانے کی حدود میں کاروائ کر کے بڑی تعداد می گھٹکا ،جے ائنڈ ڈی ،اور انڈین گھٹکا برآمد کرکے ایک ملزم عبدالغفور کمبھار کو گرفتار کے کے ایف آئ آر داخل کردی گء،دوسری جانب ٹھٹھہ کے شہریوں کا کہنا تھا کے پولیس صرف ان جگہوں پر چھاپا مار رہی ہے جہاں سے انکی کمیشن نہیں مل رہی جبکے ٹھٹھہ اور مکلی میں دوکانوں پر کھلے عام گھٹکے اور مین پڑیاں فروخت ہورہی ہیں ، اس سلسلے میں چھالیہ اور تمباکو کے دوکانداروں کا کہنا ہے کے پورے سندھ میں چھالیہ پر کوئ پابندی نہیں مگر صرف ٹھٹھہ میں پابندی لگاکر ہمارے کاروبار کو بند کرنے کی سازش کی جارہی ہے،انکا مزید کہنا تھا کے ہم بھی گھٹکے کے خلاف ہیں اور پان اور گھٹکے کی چھالیہ میں زمین آسمان کا فرق ہونے کے باوجود پولیس ہمیں پان کی چھالیہ پر بھی بلیک میل کر رہی ہے،اس ضمن میں ایک سروے کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں پان کی 10 سے زائد کیبنیں پان کی چھالیہ نہ ملنے کے باعث بندہوچکی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھٹھہ ضلع میں اچانک مشکوک افراد ڈیرے جمالئے ہوٹلز اور دکانوں کو خریدنا شروع کر دیا
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ ضلع میں اچانک مشکوک افراد ڈیرے جمالئے ہوٹلز اور دکانوں کو خریدنا شروع کر دیا پولیس افسران نے ایس ایس پی کے احکامات کو نظر انداز کر دیا ٹھٹھ میں بھی دہشت گردی کے واقعیات ہو سکتے ہیں مقامی لوگوں کا موقف تفصیلات کے مطابق ٹھٹھ ضلع کے علاقے گھارو،گجو،دھابیجی،ٹھٹھ،اور ضلعی ہیڈ کواٹر مکلی میں دو ماہ کے اندر مشوک قسم کے لوگوں جو کہ شکل سے افغانی لگتے ہیں ڈیرے جمائے ہیں کئی کئی لاکھوں روپے پلاٹس خرید نا شروع کر دیا ہے اور آمد سے مقامی لوگوں کے روز گار کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے ان مشکوک لوگوں کی سپوٹ میں بڑے بڑے لوگ ملوث بنائے جارے ہیں مقامی لوگ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ آئی جی سندھ ایس ایس پی ٹھٹھ کو فوری نوٹس لینا چا ہیے واضع رہے ایس ایس پی ٹھٹھ حسیب افضل بیگ نے چارج سنھبالتے ہی تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں تھیں کہ وہ اپنے علاقے میں کرایہ داریں کے مکمل کوائف اکھٹکا کریں جسپر ابھی تک عمل نہ ہو سکا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) تعلقہ میرپور بٹھورو کے گاوں حاجی کھمون خاصخیلی کے رہواسی سلطان ، رحمت اللہ ،میر محمد خاصخیلی اور دیگر نے مکلی پریس کلب پر پریس کانفرنس کرتے ہوےْ الزام لگایا کے تین ماہ پہلے محمد جمن خاصخیلی کراچی سے ٹھٹھہ آتے ہوےْ مکلی سے غاےْب ہوگیا تھا جس کو ہم لوگوں نے بہت ڈھونڈنے کے بعد ہمیں پتا چلا کے اسکو اغوا کرلیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کے مکلی تھانے پر غلام نبی خاصخیلی اور دوسروں کے خلاف کیس بھی داخل کروادیا گیا ہے مگر مکلی پولیس کوئ بھی کاروائ کرنے کے لیے تیا ر نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کے انہیں خدشہ ہے کے محمد جمن خاصخیلی کواغوا کرنے کے بعد قتل نا کردیا گیا ہو،انہوں نے مزید کہا کے محمد جمن خاصخیلی کے اغوا میں غلام نبی خاصخیلی سمیت دوسرے افراد بھی شامل ہیں جن کے نام ایف آئ آر میں درج نہیں ہیں ،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوےْ کہا کے فوری محمد جمن خاصخیلی کو بازیاب کراکر اغوا کرنے والے غلام نبی خاصخیلی اور بااثر افراد کو گرفتار کرکے انکے ورثاء کے ساتھ انصاف کیا جائے، اس موقعے پر اغوا ہونے والے محمد جمن خاصخیلی کی ماں،بیوی، اور دو معصوم بچے بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes