خواتین کو کام کرنے والی مقامات پر تحفظ دینے کے لیے باقاعدہ قانون سازی کی گئی ہے علی عنان قمر

Published on February 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

\"27-2-2014\"
وہاڑی( یواین پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریوینیو وہاڑی علی عنان قمر نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے خاطر اقدامات کر رہی ہے اور خواتین کو کام کرنے والی مقامات پر تحفظ دینے کے لیے باقاعدہ قانون سازی بھی کی گئی ہے یہ بات انہوں نے ڈی سی او وہاڑی کے کمیٹی روم میں خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے4۔مارچ کو ضلع کونسل ہال میں سیمینار اور دیگر پروگرامز کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ شاہد خان ، ای ڈی او ایجوکیشن سید وحید الدین شاہ ، ڈی او سوشل ویلفےئر ، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ۔ٹی ایم او میاں اظہر جاوید،ٹی او آر راؤ نعیم خالد،ڈاکٹر خالد جاوید نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی علی عنان قمر نے کہا کہ 4مارچ کو ضلع کونسل ہال میں خواتین ڈے کے حوالہ سے سیمینار منعقد کیا جائیگا جس میں محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم ، کے علاوہ این جی اوز، محکمہ سوشل ویلفےئر اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی بھر پور شرکت یقینی بنائے جائے۔انہوں نے کہا کہ خواتین ڈے کے حوالہ سے مختلف پروگرامز ترتیب دےئے جائیں اور عوام میں خواتین کے حقوق بارے آگہی کے لیے محکمہ سوشل ویلفےئر اقدامات کرے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy