مستونگ میں ایف سی کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک اور 7 گرفتار کئے گئے ، آئی ایس پی آر

Published on October 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments
دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود کی بڑی مقدار بھی برآمد کرلی گئی، دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور گرنیڈ حملوں میں ملوث تھے
راولپنڈی(یو این پی) ایف سی نے مستونگ اور روجھان جمالی میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک اور سات گرفتار کرلیا جب کہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ایف سی نے بلوچستان کے علاقے مستونگ اور روجھان جمالی میں انٹیلی جنس اطلاع پر آپریشن کیا جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 7 کو گرفتار کر لیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور گرنیڈ حملوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود کی بڑی مقدار بھی برآمد کرلی گئی ہے۔یوا ین پی کے مطابق پنجاب رینجرز، پولیس و خفیہ ایجنسیوں نے ڈی جی خان، اٹک اور لاہور کے مختلف علاقوں میں میں انٹیلی اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 19 دہشت گرد اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیاروں کی بڑی مقدار برآمد کر لی گئی ہے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes