جنرل قمر باجوہ پاکستان میں مارشل لاء لگائیں گے یا نہیں؟نجومی بھی میدان میں آگئے ،حیران کن خبردیدی

Published on October 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کتابیں پڑھنے کے شوقین اور جمہوریت کے حامی ہیں اور اس کا کئی مرتبہ کھلے عام مسلح افواج کے ترجمان کی طرف سے اعلان بھی ہوچکا ہے لیکن اب مبینہ طورپر جنرل قمر جاوید باجوہ کا زائچہ بنانے والے ماہرعلم نجوم بھی میدان میں آگئے ہیں جنہوں نے انکشاف کیا کہ ایسے افراد جس کام کا بھی ذمہ لیں اس میں نہایت مخلص ہوتے ہیں۔ عموماً دوسرے کے لئے بے جا مشکل کھڑی نہیں کرتے،دھوکہ نہیں دیتےلیکن کسی ناجائز دباؤ کو بھی برداشت نہیں کرتے اور نہ عجلت میں کوئی فیصلہ کرتے ہیں۔ اپنے بااعتماد ساتھیوں کے ساتھ مشورے کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں لہٰذا سیاستدانوں کو جنرل قمر جاوید باجوہ کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔معروف اخبار کے مطابق شہرت یافتہ ستارہ شناس سید انور فراز نےکہا ہے کہ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیدائشی زائچہ بھی بنایا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی تاریخ پیدائش 11 نومبر 1960ءکی ہے۔ ان کا شمسی برج عقرب، پیدائشی برج قوس اور قمری برج سرطان ہے۔ عقربی لوگ بے حد حساس، فعال، رازدارانہ انداز میں کام کرنے والے، نہایت گہرے اور اپنے نظریاتی میں بے لچک ہوتے ہیں جبکہ برج قوس کا تعلق آئین و قانون سے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جنرل باوجوہ آئین و قانون کی پاسداری کرتے چلے آرہے ہیں۔ تینوں برجوں کی روشنی میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی شخصیت کا مختصر مجموعی جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے طرز عمل میں سادگی پسند ہیں۔ ایسے افراد جس کام کا بھی ذمہ لیں اس میں نہایت مخلص ہوتے ہیں۔ عموماً دوسرے کے لئے بے جا مشکل کھڑی نہیں کرتے،دھوکہ نہیں دیتے۔ یہاں تک کہ اپنے اچھے سلوک کی وجہ سے اکثر اوقات غیر متوقع پریشانیوں کا بھی سامنا کرتے ہیں، لیکن کسی ناجائز دباؤ کو برداشت نہیں کرتے اور نہ ہی عجلت میں کوئی فیصلہ کرتے ہیں۔ اپنے بااعتماد ساتھیوں کے ساتھ مشورے کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں۔ عام طور پر سخت الفاظ استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں تاہم انور فراز کے بقول عقرب، قوس اور سرطان کے زیر اثر افراد کو بہت زیادہ ایزی بھی نہیں لینا چاہیے کیونکہ وہ انہی سکوں کی ادائیگی کرتے ہیں جو انہیں وصول ہوتے ہیں لہٰذا سیاستدانوں کو جنرل قمر جاوید باجوہ کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog