سی پیک سے پاکستان میں خوشحالی کا نیا سفر شروع ہوگا؛سردارخالد محمود ڈوگر

Published on October 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments


بوریوالا(یوا ین پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء امید وارصوبائی اسمبلی سردارخالد محمود ڈوگرنے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان میں خوشحالی کا نیا سفر شروع ہوگا۔ یہ منصوبہ ملک کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ، پاک چین دوستی ہمیشہ قائم رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوا ین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ’’ون چائنہ پالیسی‘‘ اور تبت کے مسئلے سمیت تمام علاقائی و بین الاقوامی امور پر ہمیشہ چین کا ہمنوا رہا ہے، چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اورمستقبل میں بھی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے صنعتی شعبے کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کیلئے ہرممکن تعاون کرے گا اور یہ تعاون صنعتوں کی تعمیر کے علاوہ ٹیکنالوجی کی ٹرانسفر پر محیط ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو قدرت نے چینی تعاون کی شکل میں تاریخی موقع فراہم کیا ہے انھیں چاہیے کہ وہ اس موقعے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes