ٹھٹھہ، چھالیہ کے بیوپاریوں کی پکڑدھکڑ،کاروبار سے منسلک افراد کو کروڑوں کا نقصان

Published on October 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 959)      No Comments

ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ پولیس کا چھالیہ کے اوپر بندش کے باعث آئے دن ٹھٹھہ سمیت مختلف اضلاع کے بیوپاریوں کی چھالیہ پکڑنے میں تیزی آگء، بدین ،سجاول ،ٹھٹھہ کے کئ بیوپاریوں کو کروڑوں کا نقصان،پولیس چھاپے میں پکڑے جانے والی چھالیہ آدھی قیمت میں فروخت کرنے لگی، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ کے احکامات کے بعد ٹھٹھہ ضلع کی پولیس نے کراچی سے آنے والی مختلف اضلاع کی گاڑیوں کی چیکنگ سخت کردی ہے ، ہر روز مختلف تھانوں کی حدود میں چیکنگ کے دوران بدین اور سجاول اضلاع کے بیوپاریوں کی چھالیہ کو بھی ضبط کرنا معمول بن گیا ہے، جبکے دوسر جانب ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں ضبط کی جانے والی چھالیہ ٹھٹھہ سمیت مختلف اضلاع میں آدھی قیمت میں فروخت کرنے لگی ہے، اس سلسلے میں بیوپاریوں کا کہنا تھا کے سندھ ہائے کورٹ کے آرڈر کے مطابق گھٹکے اور مین پُریوں پر بندش لگائی گئ ہے مگر پولیس اپنے بھتے کی خاطربلاوجہ ہم بیوپاریوں کو پریشان کررہی ہے، انہوں نے مزید کہا کے ٹھٹھہ سمیت دیگر اضلاع میں گھٹکا ابھی بھی کھلے عام چل رہا ہے اور پولیس خود انکو پروٹوکول دے رہی ہے، اس سلسلے میں ٹھٹھہ کے بیوپاریوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کے ٹھٹھہ پولیس کا چھالیہ کے اوپر لگائی گئ بندش کے اوپر انکوےْری کروائی جاےْ اور ہم بیوپاریوں کو تحفظ فراہم کی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 پراسرار طور لاپتہ ہونیوا لے نوجوان مزدور کا ٹھٹھہ پولیس سوراخ لگانے میں ناکام
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) مکلی کے حدود سے پر اسرار طور لاپتہ ہونیوا لے نوجوان مزدور کا ٹھٹھہ پولیس سوراخ لگانے میں ناکام ، ورثہ کا مسلسل احتجاج جاری ہے ، تین ماہ قبل مکلی پولیس تھانے کے حدود سے پر اسرار طور لاپتہ ہونیوالے مزدور جمن خاصخیلی کا تین ماہ گذرنے کے باوجود پتہ نہ چل سکا ہے ، ایس ایس پی ٹھٹھہ کو با ر بار آگاہی دینے اور یقین دہانی کے باوجود عملی طور اپنا کردار نبھانے میں ناکام ہوگئی . جس کی وجہ سے جمن خاصخیلی کے ورثہ میں بے چینی پہیل گئی ہے اور اپنے کا اظھار کیا ہے کہ ان کے برادری سے تعلق رکھنے والے غلام نبی خاصخیلی اور ان کے ساتھیوں نے مل کر جمن خاصخیلی کو قتل کردیا ہے . نوجوان جمن خاصخیلی کی بازیابی کیلئے مغوی کے ورثہ اور دوستوں نے پریس کلب مکلی کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کر کے اپنا احتجاج رکارڈ کرایا ہے . اس سلسلے میں مغوی کے والد ہاشم خاصخیلی ، میر محمد خاصخیلی ، رحمت اللہ چانڈیو ، انب خاصخیلی ، سلطان خاصخیلی سمیت درجنوں افراد نے پریس مکلی کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی، اس موقع پر ہائی کورٹ سندھ ، آئی جی سندھ ، ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے میں ملوث امیر بخش خاصخیلی ، ڈنو پارہیڑی ، خمیسو ملاح سمیت اہم ملزم غلام نبی خاصخیلی کو گرفتار کر کے مغوی کے ورثہ سے انصاف کیا جائے ، 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy