اجتماعی کاوشیں پاکستان کو پولیو فری بنانے میں کامیاب ہوں گی محمد علی اعجاز

Published on September 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ پولیو کی بیماری کے خاتمے کے لیے حکومت جس انداز سے اقدامات کر رہی ہے انشاءاللہ ہماری اجتماعی کاوشیں پاکستان کو پولیو فری بنانے میں کامیاب ہوں گی بچوں کو اس مہلک مرض سے بچانے کے لیے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے سرکاری ادارے طے شدہ ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے پولیو کے خاتمہ کے لیے اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سجاد گیلانی نے 20 ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات، لاجسٹک سپورٹ،فیلڈ ٹیموں کی تربیت ، ٹریننگ کے لیے کیے گئے اقدامات اور عوامی آگاہی کے لیے یونیسیف کی جانب سے لگائے جانے والے بینرز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题