سردار طفیل احمد خاں ایک منجھے ہوئے ذہین و فطین اور دلیر سیاستدان تھے مقصود انجم کمبوہ

Published on June 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 521)      No Comments

Sardarسابق ایم این اےکے انتقال پر مقامی صحافیوں نے گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
کوٹ رادھاکشن (مہر سلطان سے)سردار طفیل احمد خاں کے انتقال پر مقامی صحافیوں نے گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے صحافیوں کا اس سلسلے میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سابقہ ایم این اے اور چئیرمین انڈر سٹینڈنگ کمیٹی پاکستان ریلوے سردار طفیل احمد خاں کی وفات پر نہ صرف گہر ے رنج و الم کا اظہار کیا گیا بلکہ علاقہ میں ہونے والے ترقیاتی منصوبہ جات پر بھی بحث و مباحثہ ہوا یہ سچی حقیقت ہے کہ ان کے دور اقتدار میں بہت سے ترقیاتی کام پایہ تکمیل کو پہنچے سینئر صحافی و کالم نگارمقصود انجم کمبوہ نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک منجھے ہوئے ذہین و فطین اور دلیر سیاستدان تھے یاروں کے یار تھے انہوں نے کہا کہ ایسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا انکی وفات کے بعد سیاسی میدان میں جنم لینے والا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکے گا اجلاس کے آخر میں انکی مغفرت کیلئے اللہ تعالیٰ سے گڑ گڑا کر دعا کی گئی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog