سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا نیوم کے نام سے ایک نیا ترقیاتی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان ۔

Published on October 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

جدہ رپورٹ زکیر احمد بھٹی

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیوم کے نام سے ایک نیا ترقیاتی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت آیندہ برسوں میں سعودی عرب پانچ سو ارب ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا۔نیوم کا منصوبہ مصر اور اردن کے سرحدی علاقے تک پھیلا ہوگا اور یہ پہلا نجی منصوبہ ہے جس میں تین ممالک شریک ہوں گے۔اس کے لیے ہوا اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے گی اور دنیا بھر کی آبادی میں سے 70 فی صد لوگ کہیں سے بھی آٹھ گھنٹے کی مسافت کے بعد منصوبے کی جگہ تک پہنچ سکیں گے نیوم کے منصوبے کو ’’مستقبل کی منزل ‘‘قرار دیا گیا ہے۔اس کوسعودی عرب کے ویژن 2030ء کے تحت وضع کیا گیا ہے۔اس کے نمایاں خدو خال حسب ذیل ہیں نیوم سب سے محفوظ ، سب سےموثر ،مستقبل بینی پر مبنی اور کام اور رہنے کے لیے ایک بہترین ماحول فراہم کرے گا۔نیوم کو سعودی مملکت کے موجودہ سرکاری فریم ورک کے تحت آزادانہ طور پر وضع کیا گیا ہے اور ہر مرحلے میں سرمایہ کاروں ، کاروباری افراد اور جدت پسندوں سےمشاورت کی گئی ہے۔یہ ایک منفرد محل وقوع کا حامل منصوبہ ہے۔یہ ایشیا ، یورپ اور افریقا کو آپس میں ملائے گا۔اس میں اقتصادی ترقی کے بہترین مواقع ہوں گے۔نیوم کا رقبہ 26500 مربع کلومیٹر پر محیط ہے اور یہ منفرد محل وقوع کی وجہ سے تیز رفتاری سے ابھر کر سامنے آئے گا۔یہاں عرب دنیا ، افریقا ، ایشیا ، امریکا اور یورپ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں اور ماہرین کے لیے کام کے وسیع مواقع دستیاب ہوں گے سعودی عرب نیوم کے منصوبے کے تحت آیندہ برسوں کے دوران میں پانچ سو ارب ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا۔سعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ کے علاوہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی اس منصوبے میں بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے شہزادہ محمد بن سلمان نے الریاض میں ایک تقریب میں نیوم کے افتتاح کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’نیوم کا مقصد سعودی مملکت کو صنعت اور ٹیکنالوجی کا بڑا عالمی مرکز بنانا ہے۔اس کے تحت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں سرمایہ کاری کی جائے گی ۔البتہ نو خصوصی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ان میں توانائی اور پانی ، بائیو ٹیکنالوجی ، خوراک ، ٹیکنالوجیکل اور ڈیجیٹل سائنسز ، جدید مینوفیکچرنگ ، میڈیا اور تفریح کے شعبے شامل ہیں ۔ان شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے سعودی معیشت کی شرح نمو اور مجموعی قومی پیدا وار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔معیشت کو متنوع بنانے میں ملے گی، بین الاقوامی کمپنیوں کے تعاون سے مقامی صنعت کو ترقی ملے گی ، مقامی آبادی کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے‘‘۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes