اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کی دعوت پر امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ریمارکس دیتے ہوئے امام کعبہ کا کہنا تھا کہ وہ خادمین حرمین شریفین، ولی عہد، سعودی عرب کے علما اور عوام کی جانب سے سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات تاریخی اور مضبوط ہیں، پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب کا ساتھ دیا ہے۔ امام کعبہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہر طرح کے حالات میں ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔