این اے4 کا میدان سج گیا،14 امیدوار مدمقابل، پولنگ کا عمل جاری

Published on October 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 710)      No Comments


پشاور: (یو این پی) پشاور این اے 4 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، حلقے میں 837 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 7 ہزار پولیس اہلکار جبکہ پاک فوج کے 1700 اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔ پہلی بار 35 پولنگ سٹیشنزکے 100 بوتھوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں نصب کی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ این اے 4 پر ارباب عامر ایوب پی ٹی آئی کے امیدوار، ناصر خان موسیٰ زئی ن لیگ، اسد گلزار پیپلز پارٹی اور خوش دل خان اے این پی کی جانب سے ٹف ٹائم دیں گے۔ جے یو آئی ف کے امیدوار خالد وقار چمکانی لیگی امیدوار کی حمایت میں دستبردار ہو چکے ہیں۔ 2013 کے عام انتخاب میں تحریک انصاف کے گلزار خان 55 ہزار 134 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر خان نے 20 ہزار 412 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ یہ نشست پی ٹی آئی کے رہنما گلزار خان کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes