اداکارہ سونیا ملک فلم’’وکھرابدمعاش‘‘کی شوٹنگ میں مصروف

Published on October 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 723)      No Comments

اداکارہ سونیا ملک فلم’’وکھرابدمعاش‘‘کی شوٹنگ میں مصروف
فلم ،وکھرا بدمعاش ،میں مین کرادار کر رہی ہوں ،فلم کی کہانی بہت جاندار ہے :سونیا ملک 
لاہور (یواین پی)اداکارہ سونیا ملک فلم ،،وکھرابدمعاش،،کی شوٹنگ میں مصروف۔تفصیلات کے مطابق سینما سکوپ پاکستانی فلم ،،وکھرابدمعاش ،،کی شوٹنگ ان دنوں گجرات میں مسلسل جاری ہے جس میں اداکارہ سونیا ملک مین ہیرون کا کردار اد اکر رہی ہے ۔سو نیا ملک نے اس فلم کے بارے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ فلم ،وکھرا بدمعاش ،میں مین کرادار کر رہی ہوں ،فلم کی کہانی بہت جاندار ہے یہ فلم مکمل پنجابی کلچرل پہ بنائی جارہی ہے جو فلم بینوں کو بے حد پسند آئے گی اس کی شوٹنگ بہت جلد مکمل ہو جائے گی ،ایک سوال کے جواب میں سونیا ملک نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے ان دنوں اسٹیج پر کام نہیں کر رہی شوٹنگ مکمل ہوتے ہی اپنے چاہنے والے ڈرامہ بینوں کو بہت جلد اسٹیج پر بھی نظر آؤنگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme