میٹرک کے سالانہ امتحانات، پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کا اعلان 24 جولائی کوکیا جائے گا

Published on July 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 925)      No Comments

044
خصوصی تقریبات کے دوران پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز ، کیش پرائزز اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔ نتائج کا اعلان 25جولائی کو ہو گا ۔ رزلٹ سی ڈیز کے علاوہ متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹس پر بھی دستیاب ہوں گے
فیصل آباد (یو این پی)تعلیمی بورڈ فیصل آباد سمیت پنجاب بھرکے تمام بورڈز آف ایجوکیشن میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کا اعلان 24 جولائی بروز جمعرات کو کریں گے جبکہ خصوصی تقریبات کے دوران پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز ، کیش پرائزز اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے نیزصوبہ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان 25جولائی برو ز جمعہ کو ہو گا ۔علاوہ ازیں رزلٹ سی ڈیز کے علاوہ متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹس پر بھی دستیاب ہوں گے ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں 24جولائی کو منعقد ہونے والی تقریب میں اہم سیاسی و حکومتی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ انہوں نے بتایاکہ نتائج کی تیاری انتہائی شفاف طریق سے کی جا رہی ہے اور پہلی بار مذکورہ نتیجہ نہ صرف ہر قسم کی اغلاط سے پاک ہو گا بلکہ کسی طالب علم کا رزلٹ بھی لیٹر آن نہیں کیاجائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ اس بار رزلٹ کمپیوٹرائزڈ اور مینوئل دونوں طریقوں سے تیار کیاگیاہے جبکہ فیصل آباد کارزلٹ آٹومیٹک جدید طریقے سے پرائیویٹ کمپنی نفٹ کے ذریعے تیار کیاجا رہا ہے ۔انہوں نے یو این پی کو بتایاکہ کمپیوٹرائزڈ اور مینوئل دونوں رزلٹ کا اعلان سے قبل آپس میں موازنہ کیاجائیگا تاکہ کسی قسم کے تضاد کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes