ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری جعلی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان نیب

Published on October 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 572)      No Comments


لاہور(یواین پی)ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری جعلی ہونے کی خبریں بے بنیاد ثابت ہوئیں، نیب کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ نیب افسر کی ڈگری 2002ء میں جاری ہوئی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے باقاعدہ تصدیق شدہ ہے۔ ایسے ہتھکنڈوں سے نیب آفیسر پر دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا۔ مفاد پرست عناصر کا جھوٹا پروپگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ ڈی جی نیب لاہور پر جعلی ڈگری کے الزامات غلط ثابت ہو گئے۔ نیب کے ترجمان نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ سند 2002ء میں الخیر یونیورسٹی سے جاری کی گئی۔ 2015ء میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے باضابطہ طور پر شہزاد سلیم کی ڈگری اصلی ہونے کی تصدیق کی۔ترجما ن کے مطابق بعض عناصر ایسے ہتھکنڈوں سے ڈی جی نیب کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے لندن فلیٹس ریفرنس تیار کیا تھا اور شریف خاندان کی ٹرسٹ ڈیڈ کو جعلی قرار دیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog