پاکستان بزنس کمیونٹی کے چیرمین چوہدری محمد افضل جٹ ، چوہدری خالد چاہل کے اعزاز میں عشائیہ

Published on October 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 474)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی ) جدہ کے مقامی ریسٹورانٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے مشہور بزنس مین چوہدری منیر سندھو نے پاکستان بزنس کمیونٹی کے چیرمین چوہدری محمد افضل جٹ چیرمین جٹ فیڈریشن انٹرنیشنل کے چوہدری خالد چاہل کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں جدہ پاکستانی کمیونٹی مختلف سیاسی جماعتوں صحافیوں نے شرکت کی مسلم لیگ نون کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن ملک حمایت علی چوہدری جعفر حسین چوہدری محمد اعظم مہر احمد بخش چوہدری ساجد بل چوہدری مہندی وڑائچ ڈاکٹر امجد عبید صاحب مختار رانجھا صاحب عبدالخالق صاحب پاکستان جٹ فیڈریشن انٹرنیشنل کے چوہدری شہباز گورایہ صاحب پاکستانی جرنلسٹ فورم کے چیئرمین ا میر محمد خاں صاحب خالد نواز چیمہ جاوید راہو زکیراحمد بھٹی صحافی اینڈ کیمرہ مین راجہ آفتاب نے شرکت کی تمام دوستوں نے چیرمین بزنس کمیونٹی محمد افضل جٹ جٹ فیڈریشن انٹرنیشنل کے چیرمین خالد چاہل کو کامیاب دورہ پاکستان کی مبارک باد پیش کی اور کہا چوھدری افضل ‏جٹ صاحب نے جس طرح اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کی ہے اور ان کے مسائل اعلی احکام تک پنچائے ہے ان کی ہم بہت قدر کرتے ہیں یاد رہے چیرمین بزنس کمیونٹی محمد افضل جٹ صاحب کا حلقہ احباب بہت وسیع ہے جدہ میں تمام سیاسی پارٹیاں صحافی حضرات مذہبی تنظیمیں پاکستانی کمیونٹی فلاحی تنظیمیں ڈاکٹر فورم انجینئر فورم قومی یکجہتی کونسل تمام تنظیموں سے ان کے گہرے تعلقات ہیں یہی وجہ ہے کہ جدہ کی کوئی محفل ان کے بغیر نامکمل رہتی ہے گٹھ جوڑ کے بادشاہ ہیں سیاست میں ان کی گرفت مضبوط ہیں بڑے بڑے چیلنجوں کا مقابلہ بڑی ہمت اور دلیری سے کرتے ہیں پاکستانی حکومت اعلی سرکاری افسران اورا پوزیشن کے اعلی افراد سے ذاتی تعلقات ہیں افضل جٹ صاحب اور خالد چا ہل صاحب نے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا اور اپنے دورہ پاکستان کی تفصیلات سے آگاہ کیا انہوں نے کہا میں نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل فوری حل کیے جائیں قومی اسمبلی سینٹ صوبائی اسمبلیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کو نمایندگی دی جائے اوورسیز پاکستانی کمیشن میں زیادہ سے زیادہ اوورسیز پاکستانیوں کو شامل کیا جاۓ تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنے مسائل کا حل تلاش کریں پاکستان کے ائیر پورٹوں پر اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں آخر میں پاکستانی کمیونٹی کے اور مشہور بزنس مین چوہدری محمد منیر سندھو نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا جو اس کی دعوت پر تشریف لائے آخر میں پاکستان کی سلامتی خوشحالی ترقی کیلئے دعا مانگی گئی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes