ڈاکٹر عائزہ یسین غریب اور بے بس مریضوں کیلئے سایہ شجر دار کی حیثیت رکھتی ہے سروے رپورٹ

Published on August 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

images
جھنگ ( یواین پی ) آج کے اس عیار اور پر فریب معاشرے میں نوے پرسنٹ اداروں کے افسران اور دیگر اہلکار نفسا نفسی کا شکار ہو کر حرام و حلال کی تمیز کھو بیٹھے ہیں ایسے پر آ شوب معاشرے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں تعنیات لیڈی ڈاکٹر عائزہ یسین اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرے تو ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ابھی راہ گزر میں ایسا چراغ روشن ہے کہ جس کی چمک سے مذکورہ ہسپتال جگمگا رہا ہے ان خیالات کا اظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران ہمارے بیوروچیف سے کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ لیڈی ڈاکٹر غریب اور بے بس مریضوں کیلئے سایہ شجر دار کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ اپنے محکمہ کیلئے بھی سر مایہ افتخار ہے مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کا شمار ان چند ایک ایماندار اور فرض شناس ڈاکٹروں میں ہوتا ہے جو اپنے فرض کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں مذکورہ لیڈی ڈاکٹر محکمہ ہیلتھ جھنگ میں چھپی ہوئی کالی بھیڑوں کے درمیان ایک ایسا روشن مینار ہے کہ جس کے گردونواح میں سیاہ رات ہو لیکن وہ خود روشنی اور نیکی کا سر چشمہ بن کر اپنے فرائض و منصبی ادا کرنے میں مصروف عمل ہو مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کی گفتگو سن کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے موصوفہ لیڈی ڈاکٹر بے لاگ اور بے باک گفتگو کی عادی اور مستحکم ارادے کی مالک ہو جس طرح پھول کی خوشبو انسان کے شعور کو معطر کر دیتی ہے بالکل اسی طرح مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کے حسن و سلوک کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کے دل پر اطمینان اور پیارو محبت کے فرشتے روز اترتے ہیں اور اگر مذکورہ لیڈی ڈاکٹر سے بات کریں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے دنیا بھر کا شہد مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کی زبان پر اُتر آیا ہو مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کے کردار کو دیکھ کر اس کا راشی عملہ ایسے سہم جاتا ہے جیسے سیاہ رات میں صبح کا پرندہ ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy