انسان علم کے بغیر بے لباس ہے اس کی شخصیت کی عکاسی اس کی تعلیم وتربیت ہے ماہر تعلیم نازیہ علی

Published on October 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 623)      No Comments

کراچی(یواین پی) انسان علم کے بغیر بے لباس ہے اس کی شخصیت کی عکاسی اس کی تعلیم وتربیت کرتی ہے اور اسی تربیت کی بدولت وہ اپنے حلقہ ء احباب میں جانا پہچانا جاتا ہے یہ بات خصوصی طور پرکراچی کے ایک پسماندہ علاقے میں چلنے والے غریب بچوں کے اسکول کی پرنسپل نازیہ علی نے نمائندہ خصوصی کو اسکول کا دورہ کرانے پر بتائی اور کہا کہ میں گزشتے کئی برس سے کراچی کے اسی پسماندہ علاقہ میں اسکول کی پرنسپل کی حیثیت سے اسکول کو عام افراد کے بچوں کے لیے کھولا ہواہے جو فیس نہیں دے سکتے ، یہاں پرزیادہ تر بچے غریب ہیں اور وہ اسکول کی فیس دینے کی استطاعت نہیں رکھتے اور جو بچے استطاعت رکھے ہیں ان کی فیس میں اپنے پاس سے مزید جمع کر کے بچوں کی پڑھائی پر صرف کرتی ہوں اور اس سلسلے میں میرے شوہراور چند قربیی دوست احباب میری اس تعلیمی مہم میں بھرپورمدد کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس علاقے میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں میرا خواب ہے کہ یہ اسکول خوب ترقی کرے اور بچے یہاں آ کر تعلیم حاصل کریں اس علاقے کا کوئی بچہ تعلیم کے زیور سے خالی نہ ہو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری مالی طور پر کوئی مدد نہیں کرتا سب اللہ پاک کرادیتا ہے نیت اچھی اور صاف ہوتو منزل قریب ضرور آجاتی ہے یوں میں نصابی و غیر نصابی سرمیوں کو ہر ماہ باقاعدگی سے جاری رکھتی ہوں تاکہ ان بچوں میں بالکل یہ احساس نہ ہو کہ دوسرے اسکولوں میں اس طرح کی سرگرمیاں ہوتی ہیں اور انہیں موقع نہیں ملتا، میں دعوت دیتی ہوں کہ وہ اسکول آئیں اور ہمارے محدود وسائل کودیکھتے ہوئے ان خاندانوں کی مدد کریں جن کی خواہش ہے کہ ہمارا ملک تعلیم کے شعبے میں آگے ہو اور اس سلسلے میں یہ بتانا چاہوں گی کہ کراچی کی ایک سیلیبریٹی نے چند طلباء وطالبات کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا ذمہ لیا ہے اور انھو ں نے سرعام نام نہ لینے کی درخواست بھی کی ہے یوں میں سمجھتی ہوں کہ اگر ہمارے ملک کا ایک خاندان صرف ایک بچے کی پڑھائی کی ذمہ داری لے لے تو ہمارا ملک تعلیم یافتہ معاشرے میں کی فہرست میں آگے ہو میری درخواست ہے کہ مخیر حضرات اس تعلیمی سفر کے کاررواں کو جاری رکھتے ہوئے ہماری محنت کو سراہنے کے ساتھ ساتھ مدد کرنے میں آگے آئیں اور اس تعلیمی مشن کو آگے لے کر جانے میں اپنا بھرپر کردار ادا کر کے ایک سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog