خیبر پختونخوا میں شدید سردی کے باعث سکولوں میں تعطیلات توسیع کا اعلان

Published on December 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

پشاور: (یواین پی) خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں شدید اضافہ، مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش نے 07 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کر دیا۔مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیا اللہ بنگش نے وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں میدانی علاقوں میں یکم جنوری سے ختم ہونے والی موسم سرما کی تعطیلات میں 07 جنوری 2020ء تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے چھٹیوں میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن پیر کو جاری کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق سرکاری اور نجی سکولز 07 جنوری تک بند رہیں گے۔ضیا اللہ بنگش نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تعطیلات میں توسیع سردی کی لہر میں اضافے کی وجہ سے کی گئی ہے۔ موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر لاگو ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes