ٹی ٹونٹی سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا

Published on October 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 687)      No Comments

لاہور: (یو این پی) قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور فائنل ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز میں بھی وائٹ واش کر دیا ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میں شاداب خان کی بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے میچ جیتا تھا۔ آج ہونے والے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم آئی لینڈرز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 144 رنز ہی بنا سکے۔پاکستانی سرزمین پر کسی بھی نوعیت کا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے محمد عامر نے اپنی باؤلنگ سے اسے یادگار بنا دیا۔ انہوں نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دیگر باؤلرز میں فہیم اشرف 2 جبکہ عماد وسیم، حسن علی اور محمد حفیظ ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کو نقصان اٹھانا پڑ گیا، جب دلشان مناویرا بولڈ ہو کر چلتے بنے۔ انہوں نے صرف ایک رن ہی بنایا۔ اس کے بعد سکور 15 تک ہی پہنچا تھا کہ سماراوکرما ایک غیر ضروری شارٹ مارتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ سماراوکرما نے صرف 4 رنز بنائے۔ فوری بعد ہی دھنوشکا بھی صرف 9 رن بنا کر اپنا کیچ محمد حفیظ کو دے کر چلتے بنے۔آئی لینڈرز کی چوتھی وکٹ 57 پر گری جب مہیلا اوداوتے بھی کیچ آؤٹ ہو کر واپس چلے گئے۔ اوداوتے نے صرف 11 رنز بنائے۔ اس کے بعد سری لنکن بلے باز کچھ سنبھل کر کھیلے اور سکور کو 90 سے زائد تک پہنچایا تاہم اس موقع پر ایک مرتبہ پھر ناتجربہ کاری سامنے آئی، جب وکٹ پر جارحانہ انداز اپنائے ہوئے بلے باز داسون شناکا بھی اونچی شارٹ مارنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے شاندار اننگز کھیلی اور 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔ سری لنکن ٹیم چودہ اعشاریہ ایک اوور میں اپنی سنچری بنانے میں کامیاب ہوئی۔ لنکن ٹیم کو چھٹا نقصان ڈی سلوا کی صورت میں اٹھانا پڑا جو محمد عامر کی گیند پر وکٹیں چھوڑ کر کھیلنے کی غلطی کر بیٹھے جو انھیں بہت ہی مہنگی پڑی۔ ڈی سلوا 21 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔ ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان تھیسارا پریرا تھے جن کا کیچ شاداب خان نے باؤنڈری کے قریب لیا۔ پریراس صرف 10 رنز ہی بنا سکے۔ سری لنکا کی آٹھویں وکٹ 142 پر گری اور آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پتھیرانا تھے، جو صرف 14 رنز بنا سکے۔ اسی اوور میں پرسانا بھی وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔ پرسانا کی اننگز بھی مایوس کن تھی۔ وہ صرف 16 رنز بنا سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes