سینئر صحافی احمد نورانی پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ کے مترادف ہے عارف صہبائی 

Published on October 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

راولپنڈی ( یواین پی) سینئر صحافی احمد نورانی پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ کے مترادف ہے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی تمام صحافتی تنظیمیں احمد نورانی کے ساتھ کھڑی ہیں ان خیالات کا اظہار جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بانی صدر عارف صہبائی نے اپنے اخباری بیان میں کیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ مطیع اللہ جان اعزاز سید سمیت لئیق احمد آصف عبداللہ صفدر عبد اللہ بینظیر مہدی اور عامر عباسی پر تشدد ہوا لیکن کسی ایک واقعہ کا ملزم بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا انھوں نے مزید کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ کی مانند ہوتے ہیں ان کے جان و مال کا تحفظ بھی ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا عارف صہبائی کا مزید کہنا تھا کہااقوام کا عروج حقیقی صحافت سے ہی وابستہ ہے ہم پاکستان کا کھویا ہوا وقار مثبت صحافت کے ذریعے ہی بحال کر سکتے ہیں عارف صہبائی نے احمد نورانی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog