زیر تعمیر ماڈل بازار وہاڑی کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے علی اکبر بھٹی ڈپٹی کمشنر وہاڑی

Published on October 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 483)      No Comments

وہاڑی (یواین پی) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ماڈل بازار وہاڑی کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے یہ بات انہوں نے ماڈل بازار وہاڑی کے منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے کہی اس دوران اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد مظفر خان ،ایس این اے شیخ خرم سلیم ،مینجر ماڈل بازار اور انجینیر ماڈل بازار بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ماڈل بازار میں عوام کو اشیائے ضرورت سستے داموں دستیاب ہوں گی اور شہر کے مصروف ترین علاقہ میں ہونے کی وجہ سے عوام کو خریداری کی نزدیک ترین سہولت میسر آئے گی انہوں نے کہا کہ ماڈل بازار میں گوشت، سبزی، پھل کریانہ کے علاوہ دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء دستیاب ہوں گی اس موقع پر مینجر ماڈل بازار نے بتایا کہ 99 سٹال بنائے جارہے ہیں الاٹمنٹ قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گی کرایہ تقریباً ساڑھے تین ہزار روپے ہوگا جس میں دکاندار کو پانی، بجلی، صفائی اور سکیورٹی کی سہولت ماڈل بازار اتھارٹی فراہم کرے گی اب تک تقریباً 12 سو سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں انجینیر مصدق الرحمن نے بتایا کہ سٹیل سٹرکچر مکمل ہو چکا ہے فائبر شیٹ کی درآمد کا آرڈر دیا جا چکا ہے یہ فائبر شیٹ گرمی کی حدت کو برداشت کر سکے گا ماڈل بازار میں مسجد بھی از سر نو تعمیر کی جائے گی جس کی منظوری ہو چکی ہی منصوبہ جنوری میں مکمل ہونے کی امید ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes