فوڈ سیفٹی ٹیم کا رینالہ خورد میں ملک شاپ پر چھاپہ ملاوٹی دودھ کی ترسیل ناکام بنا دی

Published on April 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/ شیخ ندیم شیراز)فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی دودھ کی ترسیل ناکام بنا دی،فوڈ سیفٹی ٹیم کا رینالہ خورد میں ملک شاپ پر چھاپہ،400 لٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔رمضان المبارک میں عوام تک معیاری خوراک پہچانے کےلیے دن رات کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے رینالہ خورد میں ملک شاپ پر چھاپہ مارا۔ ملک شاپ مالکان پانی ملا دودھ فروخت کر رہے تھے۔دوران چیکنگ دودھ میں مردہ مکھیاں پائی گئیں۔حشرات کی روک تھام کیلئے کوئی واضح اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔400 لٹر غیر معیاری دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ملک شاپ مالکان کو بہتری کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ہر چھوٹے بڑے کاروبار کو چیک کیا جاتا ہے۔قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy