نوازشریف کی گرفتاری سے خوشی نہیں ہوگی، اعتزاز احسن

Published on October 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

کراچی( یواین پی) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مجھے نواز شریف کی گرفتاری سے خوشی نہیں ہوگی، لیکن جیل کے سوا کچھ نہیں ہوسکتا، شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وسیم بادامی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف فیملی کیخلاف شاید6ماہ میں بھی فیصلہ نہ ہوسکے، اگرشریف فیملی کے نام ای سی ایل میں نہ ڈالے گئےتو فیصلہ نہیں ہوگا، میں سمجھتا ہوں کہ شریف فیملی کےحق میں فیصلہ ہوہی نہیں سکتا کیونکہ نوازشریف نے قطری خط کے سوا کچھ بھی پیش نہیں کیا، جیل کےسوا نوازشریف کے ساتھ کچھ نہیں ہوسکتا۔اعتزازاحسن نے کہا کہ مریم نواز کا لہجہ بھی ماتحت ججز، مخالف وکلا، گواہوں کو ڈرانےکیلئے ہے، مریم نواز کہتی ہیں کہ فیصلہ پہلے آگیا ہےاور ٹرائل بعد میں کیا جارہا ہے، نوازشریف اور مریم سمجھتےہیں کہ اس رویے سے وہ کامیاب ہورہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes