ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

Published on April 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments


وہاڑی (یواین پی) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہو کر کام کریں گراں فروشوں کے خلاف بلا تفر یق کاروائیاں جاری رکھی جائیں کسی کو ناجائز منا فع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو موقع پر جرمانے اور ایف آئی آر کا اندراج کرکے گرفتار کیا جائے تاکہ مقر ر کر دہ ریٹس پر تمام اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنایا جا سکے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں کسی بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ناقص کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی محکمہ زراعت کے افسران کھاد ڈیلرز کی چیکنگ کریں اور زائد قیمت پر وصول کرنیوالوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں ماہ کے پہلے دس دن میں 4134انسپکشنز کی گئیں 389گراں فروشوں کو 12لاکھ 23ہزار روپے جرمانے کئے 22ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا اور 14گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اجلا س میں اے ڈی سی ریونیو سیف اللہ ساجد، اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اے سی وہاڑی سید وسیم حسن، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا بلاول علی، اسسٹنٹ کمشنر میلسی غلام مصطفی، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت رانا محمد عارف، ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری الطاف، ایس این اے خرم سلیم، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت قمر محمود، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر ملک شعبان، سی او یونٹ وہاڑی ڈسٹرکٹ کونسل راؤ نعیم خالد،سی او ڈسٹرکٹ کونسل نعمان شاہ،تحصیلدار وہاڑی حافظ محمود اقبال کاٹھیا، ڈی او انڈسٹری عابد ہ حنیف اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog