ختم نبوت کامنکرکافرہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on November 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      1 Comment

 

فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر وچےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی ہدایت پر مرکزی مجلس شوریٰ کی زیر قیادت ’’تحفظ ختم نبوت وناموس رسالت ﷺ ریلی ‘‘مرکزی سیکرٹریٹ پربعدازنما زجمعتہ المبارک نکالی گئی۔مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں امیر تنظیم مشائخ عظام نے کہاکہ ختم نبوت کامنکرکافرہے اوراس کے تمام پیروکاربھی اسی زمرے میں آتے ہیں اورجولوگ ایسے لوگوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں یا انہیں حق پر سمجھتے ہیں ،وہ بھی اسی زمرے میں آتے ہیں،ایسے لوگ نہ صرف گمراہ ہیں بلکہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ایسے لوگ تو قرآن وحدیث کے منکرہیں ، قرآن وحدیث میں واضح طور پرسیدالانبیاء حضورنبی کریم روف الرحیم ﷺ کو’’خاتم النبین ،خاتم المرسلین اورآخری نبی ‘‘فرمایا گیا ہے اورجو قرآن وحدیث کونہیں مانتاوہ مسلمان کیسے ہوسکتاہے ؟قیامت تک اگر کوئی شخص نبی ہونے کا دعویٰ کرے وہ کذاب ،جھوٹا اورکافرہے ۔آقائے کل ،مختارکل وجہ تخلیق کائنات سیدنامحمد رسول اللہ ﷺ ہی قیامت تک کیلئے تمام انسانیت کیلئے اللہ تعالیٰ کے آخری اورسچے نبی ہیں۔شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی کوارڈینیٹرز پیر الطاف حسین نقشبندی ،پیر رفاقت علی نقشبندی ،ارشاد حسین نقشبندی اورپیر مختار احمد نقشبندی نے شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضورنبی کریم روف الرحیم ﷺ کواللہ تعالیٰ کاآخری اورسچانبی ماننے سے ہی بندہ مسلمان بنتاہے اورسچے دل سے آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیراہونے سے مومن بنتاہے ،آپ ﷺ سے عشق ومحبت ہمارے ایمان کی جان ہے،ہم تحفظ ختم نبوت اورناموس رسالت ﷺ کیلئے اپنی جانیں تک قربان کردیں گے اورجس شخص کے اندرایسا جذبہ نہیں ہے وہ مسلمان ہی نہیں ہوسکتا۔ ہماری حمایت ہراس تنظیم کیساتھ ہے جوتحفظ ختم نبوت کیلئے کام کرے،تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے چےئرمین علامہ اشرف آصف جلالی کی زیرقیادت’’ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم کرنیوالوں کوفوری سزائیں دینے ‘‘کے اس مطالبے کوحق سمجھتے ہوئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان اپنی مکمل حمایت اورتائید کااعلان کرتی ہے،ہم ہر اس تنظیم کاساتھ دیں گے جوفروغ اسلام اوراستحکام پاکستان کیلئے کام کریگی۔ ہم پاکستان کے ذمہ داراداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم کرنیوالوں کوفوری طور پر بے نقاب کریں اورایسے گستاخ،شرپسند اوراسلام دشمن عناصر کیخلاف تیز ترین قانونی کاروائی کرکے انہیں سخت سزائیں دیکر اپنے سچے مسلمان ہونے کاثبوت دیں۔ریلی کے اختتام پر خصوصی دعاکی گئی کہ یا اللہ !ہمیں دین کی سمجھ بوجھ عطا فرمااوراپنے محبوب پاک ﷺ اورآپ ﷺ کے محبوبوں سے سچاعشق ومحبت عطافرمااورگستاخ لوگوں کونیست ونابودفرما۔آمین۔

Readers Comments (1)




WordPress Blog

Free WordPress Theme