اثاثہ جات ریفرنس ،چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کا نیب کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ

Published on November 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 514)      No Comments

لاہور (یواین پی)چودھری برادران کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کل ہوگی،چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی نے نیب لاہور کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب نے چودھری برادران کو ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں 6 نومبرکو طلب کر رکھا ہے ،چودھری شجاعت اور چودھری پرویزالٰہی نے کل11بجے نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ اپنی بے گناہی کے ثبوت نیب کو دیں گے ،چودھری برادران کو 12 سال قبل ہونے والی تحقیقات کے سلسلے میں بلایا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题