جب تک زرداری ٹولہ پارٹی پر قابض ہے پارٹی فعال نہیں ہو سکتی،ناہید خان

Published on November 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments


کارکنوں سے بہت ذیاتیاں ہو چکی ہیں زرداری صاحب اب بس کریں پارٹی جیالوں کے حوالے کردیں
پارٹی پر قابضین نے محترمہ اور بھٹوشہید کے مشن کو بھلا دیاہے، گفتگو
لاہور( یوا ین پی )پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء بیگم ناہید خاں نے کہا ہے کہ جب تک زرداری ٹولہ پارٹی پر قابض ہے پارٹی فعال نہیں ہو سکتی،کارکنوں سے بہت ذیاتیاں ہو چکی ہیں زرداری صاحب اب بس کریں پارٹی جیالوں کے حوالے کردیں،ہم شہید بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے اصل پیغام اور فلسفے کو گھر گھر پہنچارہے ہیں،پارٹی پر قابضین نے محترمہ اور بھٹوشہید کے مشن کو بھلا دیاہے،حقیقی پیپلز پارٹی کے وار ث ہم ہیں اور ہم ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے فلسفہ سیا ست اور ان ویثرن کو شہیدوں کے حقیقی کا رکنوں کے تعاون سے عوام میں فروغ دے رہے ہیں انشاء اللہ کا میا بی ہمارے قدم چومے گی۔ فون پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ناہید خان نے مزید کہا کہ اس وقت سندھ اور کراچی کے عوام مشکل حالات سے دوچار ہیں ، کرپشن اور لاقانونیت کے خلاف کراچی سندھ سمیت پورے ملک میں کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ کرپشن اور لاقانونیت کے خاتمہ کیئے بغیر ملکی حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی پر قابض ٹولے نے اپنے اقتدار میں جیالوں کو دور رکھا،خود لوٹ مار میں مصروف رہے،بی بی شہید کے قاتلوں کو بے نقاب کر کے کیفرکردارتک نہیں پہنچایا،پارٹی کو جا گیر داروں کی پارٹی بنا دیا گیا ہے جسکی وجہ سے جیالے آج پارٹی پر قابض ٹولے سے دور ہیں اوروفاق کی جماعت صرف ایک صوبے سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کارکن اپنی شناخت تلاش کر رہا ہے، بلاو ل بھٹو کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا خود فیصلہ کریں اگر انہوں نے اپنے نانا اور والدہ کی سیاسی میراث کو لے کر چلنا ہے تو وہ اپنے نانا او روالدہ کی سیاسی میراث کو لے کر چلنے کا اعلان کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے کارکنوں کو یتیمی کی حالت میں نہیں چھوڑ سکتے ہیں اور شہید بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے اصل پیغام اور فلسفے کو گھر گھر پہنچانا چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog