این اے 120: کلثوم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

Published on September 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments


لاہور (یو این پی)لاہور کے حلقے این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ، بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری، سابق خاتون اوّل نے تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دی تھی۔ 17 ستمبر کو پولنگ کے اختتام کے بعد پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر پہنچی تھیں اور ایک بار پھر انتیس ہزار غیرتصدیق شدہ ووٹوں کا معاملہ اٹھایا تھا۔ دفتر سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین نے کہا تھا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن حکام پر واضح کیا ہے کہ وہ غیرمصدقہ ووٹوں کے معاملے پر کمیشن کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب موصول ہونے تک ضمنی انتخاب کے نتیجے کا اعلان نہیں ہونے دیں گی۔ تاہم آج الیکشن کمیشن کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes