سرگودھا: پنجاب بھر کو جعلی مرچیں سپلائی کرنے والی 2 فیکٹریاں پکڑی گئیں

Published on November 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

سرگودھا(یو این پی) اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدر کی سربراہی میں خفیہ آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران 17 ہزار کلو ناقص لال مرچیں، 9 ہزار کلو ہلدی، 11 ہزار کلو چوکر، 4 من ٹیکسٹائیل کلر اور دیگر ملاوٹی کیمیکل برآمد، مرچ مصالحوں میں چوکر، اینٹوں و لکڑی کا باریک برادہ اور انتہائی خطرناک کیمیکل ڈال کر رنگ کیا جاتا تھا۔ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ سرگودھا میں کام کرنے والی علی فیاض سپائسز فیکٹری اور محسن چلی گرائنڈنگ فیکٹری مکروہ کام کر رہی تھیں۔ اے ڈی سی آپریشنز کے مطابق ویجیلنس سیل نے سپلائی لائن ٹریس کر کے فیکٹری پکڑی۔ مارکیٹ سے سیمپل لے کر ٹیسٹ کروائے گئے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر کاروائی کی گئی۔ دلکش پیکنگ اور مارکیٹینگ کر کے بھاری مقدار میں ملاوٹ زدہ مرچیں بیچی جا رہی تھیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog