یمنی سرحدکے قریب ہیلی کاپٹر تباہ ، سعودی شہزادے منصور بن مقرن سمیت 8 اعلیٰ عہدیدار جاں بحق

Published on November 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

ریاض (یواین پی) سعودی عرب کی یمنی سرحدکے قریب ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس پر سوار سعودی شہزادے منصور بن مقرن سمیت 8 اعلیٰ عہدیدار جاں بحق ہو گئے ۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی صوبہ عسیر کے ڈپٹی گورنر شہزادہ منصور بن مقرن اپنے اہم رفقا کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر یمن کی سرحد کی قریب کے علاقے کا جائزہ لے رہے تھے کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں شہزادے سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 
خیال رہے کہ سعودی عرب یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری جنگ میں بین الاقوامی اتحاد کی قیادت کر رہا ہے، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سعودی عرب کی فوج نے یمن سے دارالحکومت ریاض کی طرف داغے گئے ایک میزائل حملے کو ناکام بنایا تھا۔
واضح رہے کہ شہزادہ منصور بن مقرن سعودی عرب کے سابق ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کے بیٹے تھے، ان کے والد جنوری سے اپریل 2015 تک سعودی عرب کے کراﺅن پرنس رہے ، انہیں شاہ سلمان نے عہدے سے برخاست کرکے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو جانشین مقرر کردیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes